؞   سرائے میر ریلوے اسٹیشن: پلیٹ فارم نمبر ایک کا کام دوبارہ شروع 
۱ جولائی/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا

سرائے میر (حوصلہ نیوز): سرائے میر ریلوے اسٹیشن پر پلیٹ فارم نمبرایک کا ادھورا کام دوبارہ شروع گیا ہے. پلیٹ فارم کا تعمیراتی کام لاک ڈاؤن کی وجہ سے پچھلے کئی مہینوں سے سے بند تھا۔
سرائے میر ریلوے اسٹیشن پر پلیٹ فارم نمبرایک کو اونچا کرنے کا کام بہت پہلے سے چل رہا تھا لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے یہ کام بند ہوگیا تھا. اب اس کا تعمیراتی کام دوبارہ شروع ہوگیا ہے. ساتھ میں ویٹنگ حال کی مرمت کا کام جاری ہے. اس کے علاوہ مزید 16میٹر پلیٹ فارم شیڈ کا کام بھی جاری ہے۔
ریلوے سنگھرش سمیتی سے وابستہ ابو منظر نے حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سمیتی نے مسافروں کی پریشانی دیکھتے ہوئے ریلوے سے پلیٹ فارم شیڈ کو بڑھانے کی درخواست کی تھی جس پر ریلوے نے مزید 16میٹر پلیٹ فارم شیڈ لگانے کی منظوری دے دی ہے۔
واضح رہے کہ لاک ڈاؤن سے پہلے ہی پلیٹ فارم نمبرایک کو اونچا کرنے کے لیے مٹی پاٹنے کا کام مکمل ہوگیا تھا کچھ دن میں دوبارہ کام شروع ہونے والا تھا لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے کام دوبارہ نہیں شروع ہوسکا تھا۔


5 لائك

2 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

3 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.